غزہ ، (یو این آئی) : حماس نے عالمی نگرانی میں غزہ میں ہتھیار ڈالنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے غیر ملکی میڈیا میں گردش کرنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تنظیم نے اپنے ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ترجمان حماس محمود مداوی کا کہنا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مزاحمت جاری رہے گی اور حماس اپنی عوام اور سرزمین کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔
دشمن پروپیگنڈے کے ذریعے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن فلسطینی عوام جانتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔
آرمی چیف ایال زامیر نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے بنائے گئے نیٹزارم کوریڈور کے مغربی مقام کے اندر تعینات اسرائیلی زمینی دستوں کا دورہ کیا۔
حماس نے ہتھیار ڈالنے کی خبروں کی تردید کردی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS