نئی دہلی، (یواین آئی): کانگریس پارٹی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند نظریہ کمزور ہو رہا ہے، اس لیے اس طرح کی سوچ رکھنے والے لوگ اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کو یہاں ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ “جب بھی آر ایس ایس ملک کے مضبوط نظریے کو شکست دینے میں ناکام ہوتی ہے، اس کے کارکن جسمانی تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔ اس نظریے کے ایک انتہا پسند ناتھو رام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی ملک بھر کے کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور سماج کے کروڑوں غریبوں، پسماندہ اور کمزور طبقات کی آواز کو دبانے کی سازش کی جارہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ہندوستان نے اس نظریے کو شکست دی ہے، آر ایس ایس نے تشدد کا سہارا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولس فورس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مسٹر گاندھی کی سیکورٹی کے حوالے سے کئی بار لکھا ہے، لیکن بی جے پی کے ترجمان کھلے عام انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
𝗧𝗛𝗘 𝗕𝗝𝗣 𝗛𝗔𝗦 𝗖𝗥𝗢𝗦𝗦𝗘𝗗 𝗔𝗟𝗟 𝗟𝗜𝗠𝗜𝗧𝗦!
The Indian National Congress strongly condemns the heinous DEATH THREAT issued to LoP Shri Rahul Gandhi on live television by BJP spokesperson Pintu Mahadev.
This is no off-the-cuff remark or hyperbole. This is a cold and… pic.twitter.com/v9eEsozakK
— Congress (@INCIndia) September 29, 2025