شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بھارت بند کا اثر

0

ملک بھر میں شہریت قانون،این آر سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے قریب ڈیڈھ ماہ سے مسلسل جاری ہیں۔اس قانون کے خلاف آج کئی جماعتوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر وغیرہ ریاستوں میں قانون کے خلاف بند کا اثر صبح کے وقت کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔ کئی مقامات پر مظاہرین مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے اور یہ عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ بند کی حمایت میں سڑکوں پر آئیں اور سی اے اے و این آر سی قانون کو واپس لیے جانے سے متعلق آواز بلند کریں۔
دہلی کے جنتر-منتر پر لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہونی شروع ہو گئی ہے۔  آج بھارت بند کے پیش نظر مظاہرین مودی حکومت اور شہریت قانون کے خلاف بینر لئے کھڑے ہیں۔
اتر پردیش کے فیروزآباد میں بھارت کو لیکر پوسٹر لگائے گئے،حالانکہ پولیس نے کئی مقامات سے پوسٹر ہٹا دئے۔ سیکیورٹی کے مد نظر پولیس جگہ جگہ تعنات ہے۔
وہیں جھارکھنڈ میں بہوجن کرانتی مورچہ اور دوسرے کئی اداروں کی جانب سے بھارت بند کی کال پر کئی مقامات پر اثر دیکھا جا رہا ہے۔ چترا میں وام سیف کے اراکین نے بند کی حمایت میں مقامی کیسری چوک کو جام کر دیا۔ پولس نے بند حامیوں کو حراست میں لیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں اور جلوس وغیرہ کو لے کر شہروں میں چوک-چوراہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پولس تعینات کی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS