نیویارک،(یو این آئی): قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب اور قطر نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اقدام کا اعلان کیا جس کے تحت شام کو ضروری عوامی خدمات کے تسلسل کے لیے 89 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔
قطر اور سعودی عرب کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے قطر اور سعودی نے یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر شام میں خدمات کی بحالی کا منصوبہ امداد کا مقصد، شام میں عوامی خدمات کا تسلسل برقرار رکھنا فنڈز سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی طرف سے فنڈ کیے جانے والے پیکج کا مقصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا کچھ حصہ ادا کر کے ضروری عوامی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
مئی میں، سعودی عرب نے کہا تھا کہ وہ قطر کے ساتھ مل کر شام میں سرکاری ملازمین کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا، اس سے قبل اپریل میں دونوں خلیجی ممالک نے شام کے ورلڈ بینک کے واجب الادا 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے کے لیے شراکت کی تھی۔
اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز ورلڈ بینک کے واجبات کی مد میں ادا کیے تھے۔
On the sidelines of #UNGA, @qatar_fund and @SaudiFund_Dev announced a US$89M initiative in partnership with UNDP to sustain essential public services across Syria.
By covering a portion of civil servants' salaries, we are fostering stability and recovery. https://t.co/pxOa8xdmxt pic.twitter.com/JGnnNGiacT
— UN Development (@UNDP) September 24, 2025