اعظم خان 23 ماہ بعد جیل سے رہا

0

سیتا پور، (یو این آئی ) : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر، اعظم خان کو 23 ماہ کی جیل میں رہنے کے بعد منگل کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رام پور کی عدالت سے ان کے جرمانہ کی رقم 2,500 اور روپے 3000 روپے کے دو کاغذات ای میل کے ذریعے سیتا پور جیل بھیجے جانے تھے اور یہ کاغذات آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ ان کے دو بیٹے ادیب اور عبداللہ اعظم ان کو لینے سیتا پور آئے تھے۔ اس دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آلوک سنگھ نے آئی پی سی کی دفعہ 163 (پہلے دفعہ 144) کا اعلان کر کے جیل کے احاطے کو ایس پی کے حامیوں سے خالی کرالیا گیا۔لہرپور کے ایس پی ایم ایل اے انیل ورما، محمود آباد کے سابقرکن اسمبلی نریندر سنگھ ورما اور ایس پی ضلع صدر چھترپال یادو اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ جیل کے احاطے میں خواتین پولیس اہلکار اور پولیس اہلکار تعینات تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS