ہندوستان میں بھی کرونا وائرس داخل

0

نئی دہلی: دنیا کے کئی ممالک میں کرونا نامی وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ اب تک 13 ممالک میں اس وائرس کی زد میں آئے ہیں اور تقریباً 2794 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اب تک106 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ آج ہندوستان میں بھی اس وائرس کے3 کیس دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں پائے گئے ہیں۔
اس بات کی اطلاع آر ایم ایل اسپتال کی میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر میناکشی بھاردواج نے دی ہے۔ وائرس کا پتا چلنے کے بعد ان مریضوں اسپتال کے دوسرے  مریضوں سے الگ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور یہ زیر اعلاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS