سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا واڈرا حقوق انسانی کمیشن سے ملاقات کی

0

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کی قیادت میں پارٹی وفد نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کی اور اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون (سی  اے اے )کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق معاملے کی تفصیلی جانکاری دی۔ کانگریس وفد میں شامل سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کمیشن سے ملاقات کےبعد نامہ نگاروں سے کہا کہ گاندھی اورپرینکا وڈرا نے کمیشن کو اترپردیش میں شہریت کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرایا ۔ پرینکا گاندھی نے کئی واقعات کا ذکر کیا اور ثبوتوںکے ساتھ کمیشن کو بتایا کہ وہاں کس طرح سے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کمیشن نے تقریبا آدھے گھنٹے تک کانگریس لیڈروں کی باتیں سنیں، اس دوران انہیں واقعات کےبارے میں 9نقطوں کے سلسلے میں باخبر کیا گیا اور کچھ نقطوں  پر مختلف واقعات کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں دن دہاڑے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS