یوپی پولیس تشدد پرمبنی رپورٹ کا اجراء کانسٹی ٹیوشن کلب میں آج

0

نئی دہلی:قومی شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 19 دسمبر کو لکھنؤ میں ہونے والا احتجاج میں پولیس کے تشدد، گرفتاری احتجاج کرنے والوں اور عام لوگوں کے ساتھ پولیس کی وحشیانہ سلوک پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ سابق جج، سابق انتظامی افسروں کے ایک پینل کی موجودگی میں کل جاری کی جائے گی۔ آج یہاں جاری ایک ریلز کے مطابق اس رپورٹ میں اتر پردیش میں حالیہ تشدد کی مکمل معلومات ہو گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 19 دسمبر کو لکھنؤ میں اقومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والے حتجاج کے خلاف ہونے والے احتجاج  میں تشدد برپا ہوگیا تھااور ا سپانسر تشدد کے بعد صرف لکھنؤ میں تقریبا 150 سے زائد کو گرفتار کر تھانے میں مار پیٹ کی گئی، جیل میں ڈالا گیا، پھر پوری ریاست میں جائدادیں سیل کی  گئیں، گولیاں چلائی گئی  جس میں 23 بے گناہ لوگ پولیس کی گولیوں کا شکار ہوئے تھے۔ پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے بے گناہ لوگوں میں سے لکھنؤ میں 26 نوجوانوں ضمانت ہو پائی ہے۔ ان پرامن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر 307، 7 سی ایل اے اور 120B سمیت دیگر دفعات لگا کر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ لکھنؤ میں جیل بھیجے گئے 150 قیدیوں میں زیادہ تر، مزدور، کمزور طبقے سے آئے نوجوان، ہوٹل کے ویٹر، ٹیلر اوررکشا  پلر شامل ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے ان بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنے میں ریاست کی مشینری کے لئے ان کی مسلم تشخص ہی اہم تھی۔اس سلسلے میں لکھنؤ کے قیدیوں کے بارے میں ہم نے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جسے متاثرین کی آپ بیتی سننے کے بعد تیار کی گئی  ہے۔ مندرجہ ذیل اہم شخصیات کی موجودگی میں رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جن میں جسٹس برکت علی زیدی (الہ آباد ہائی کورٹ)وکاس نارائن رائے سابق IPS، DGP ہریانہ،جسٹس رفاقت علی خان (سابق جج الہ آباد ہائی کورٹ)جسٹس بی ڈی نقوی، (سابق جج لکھنؤ ہائی کورٹ)وبھوتی  نارائن رائے سابق (IPS، DIG اترپردیش)،ظفر الاسلام خان، چیرمین دہلی اقلیتی کمیشن۔
یہ پروگرام سمویدھان بچاؤ دیش بچاؤ مہم،کے تحت ہورہا ہے جس کے سرپردست ڈاکٹر عزیز قریشی سابق گورنر اترپردیش، اتراکھنڈ و میزورم ہیں اور کنوینر پروفیسر رمیش دکشت اور عمیق جامعی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS