نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز 71 واں یوم جمہوریہ 2020 کے موقع پر راج پتھ پرسلامی لی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل اسیت مستری ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ، ہیڈ کوارٹر دہلی ایریا کے ذریعہ اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کی رہنمائی کی ۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی ، برازیل کے صدر جیر بولسنارو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، کابینہ کے دیگر وزراء اور سفارت خانے کے دیگر معززین کے ساتھ راج پتھ پریڈ کا لطف اٹھا رہے تھے ۔
پروگرام کے آغاز سے قبل صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھائے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ ان کے ہمراہ سا بق چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت،آرمی چیف جنرل منوج مکند ، نیول چیف کرمبیر سنگھ اور ایئر فورس کے چیف ایئر مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی موجود تھے۔ زعفرانی رنگ کی پگڑی پہن کر
پریڈ میں پہلی بار فوج کے فضائی دفاعی دستے، رڈار، پیراشوٹ دستہ ، دھنش 45 کیلیبر آرٹلری گن،کے 9، ورج ٹی خاص رہے۔ اس کے علاوہ پریڈ میں فوج کے دستے کی کمان کیپٹن تانیہ شیر گل اور سگنل کور ٹرانسپورٹیبل سیٹلائٹ ٹرمینل وہیکل کی کمان 21 سگنل گروپ کی میجر شینا نائر نے سنبھالی ۔اس بار کی پریڈ میں حال ہی میں ایئر فورس میں شامل چنوک اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ٹینک ٹی 90 بھیشم، بالوے مشین پيكیٹ بی ایم پی دوم، کے 9 ورج ٹی، دھنش گن سسٹم اور خلائی اسلحہ نے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم نے ہندوستان کی سالمیتاورشہید فوجیوں کو یاد کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کی دی ۔