نئی دہلی:71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے پیش نظر اتوار کو قومی راجدھانی دہلی میں سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں ہو رہے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے)کی مخالفت کے سبب اس بار سیکورٹی زیادہ سخت کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راج پتھ سے لال قلعہ تک آٹھ کلومیٹر طویل پریڈ پر سخت نگرانی رہے گی۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں کل 150 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں چاندنی چوک، لال قلعہ اور جمنا كھادر کے علاقے شامل ہیں۔ دہلی کے تمام میٹرو اسٹیشن پر سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بس ٹرمینلز پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس کی ہدایات کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی میٹرو کی سروس اتوار کو کچھ میٹرو اسٹیشنوں پر جزوی طور پر ملتوی رہے گی۔ سینٹرل سکریٹریٹ اورادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن پر دوپہر 12 بجے تک ٹریفک معطل رہے گا۔ وہیں پٹیل چوک اور لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشن پر صبح 8:45 سے دوپہر 12 بجے تک میٹرو سروس ملتوی رہے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS