بی جے پی لیڈر عام آدمی پارٹی میں شامل

0

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کو کئی نقصان ہو چکا ہے۔دہلی کے ہری نگر اسمبلی سیٹ سے 4 مرتبہ رکن اسمبلی ہرشرن سنگھ بلی نے آج عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بلی نے آپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔اس موقع پر آپ لیڈر اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی موجود تھے۔دہلی اسمبلی کا الیکشن  8 فروری كو ہونا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ اسمبلی انتخابات میں آپ، بی جے پی اور کانگریس میں سہ رخی مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS