دو ٹرک کے مابین تصادم، ایک شخص کی موت، ایک زخمی

0

شری گنگا نگر:راجستھان میں ضلع بیکانیر کے شری ڈونگر گڑھ تھانہ علاقے میں آج دو ٹرکوں کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہوگئی، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے قومی شاہراہ نمبر 11پر ریلائنس پٹرول پمپ کے نزدیک سڑک کے کنارے ایک ٹرک کھڑا تھا، تبھی بیکانیر کی طرف سے بجری لیکر جانے والے ڈمپر اس ٹرک کے پیچھے سے ٹکراتا ہوا سامنے سے آرہے دیگر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس سے ڈمپر اور ٹرک میں ٹکر ہوتے ہی آگ لگ گئی۔ پولیس بتایا کہ ٹرک ڈرائیور سہی رام کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا، لیکن ڈمپر کا کیبن پچکنے سے اس کا ڈرائیور شرون وشنوئی بری طرح پھنس گیا۔ اسی دوران آگ لگ گئی، جس میں جل کر اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس آگئی اور فائربریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ ڈمپر کے کیبن میں شرون کی جلی ہوئی لاش  ملی۔ حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر کافی دیر تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس نے کرین کی مدد سے حادثے سے متاثر گاڑیوں کو ہٹاکر ٹریفک بحال کیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کو سونپ دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS