نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایم جے اکبر نے خاتون صحافی پریا رمانی کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں 7 فروری کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ پریا رمانی نے ایم جے اکبر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے کی سنوائی کرنے والے جج وشال پجارا آج سے تعطیل پر جاچکے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 17 اکتوبر کو مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ایم جے اکبر نے ’می ٹو‘ مہم کے دوران سوشل میڈیا پر اپنا نام مشہور ہونے کے بعد انہوں نے رمانی کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔ پریا رمانی کا الزام ہے کہ 20 برس قبل جب اکبر صحافت کرتے تھے تو انہوں نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ جب کہ ایم جے اکبر نے اس الزام سے انحراف اختیار کیا ہے۔
ایم جے اکبر پر ہتک عزت کے معاملے میں 7 فروری کو ہوگی سماعت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS