جگنیش میوانی اور عمرخالد کا مرکزی حکومت پرحملہ

0

نئی دہلی(انوارالحق ):گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے کہاکہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہم سی اے اے واپس نہیں لےںگے۔ ہم آپ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک کہ حکومت سی اے اے واپس نہ لے تب تک اپنا دھرنا جاری رکھیں۔انھوں نے کہاکہ امت شاہ اور بے جے پی نے ہی 2002 میں گجرات میں فساد کروایا اور پوٹا جیسے کالے قانون کے ذریعہ بے گناہ مسلمانوں کو جیلوں میں ٹھونس دیا۔ شاہ سے ڈیبیٹ کرنے کے لئے تیار ہوں کہ ان کے پاس اتنے مختصر وقت میں اتنی دولت کہاں سے آئی۔ جگنیش مےوانی نے کہاکہ گجرات ماڈل ان فسادےوں کا چھلاوا ہے۔ جے این یو میں جو بربریت ہوئی ہے یہی گجرات ماڈل ہے۔ شاہین باغ کی خواتین نے جو مودی کو للکارا ہے، اس کے لئے گجرات کی خواتین انھیں سیلوٹ کرتی ہیں۔ جو لوگ بابا صاحب امبیڈکرکے آئین کو نہیں مانتے ہیں وہ ڈٹینشن سینٹر بناتے ہیں اور جو بابا صاحب امبیڈ کر کے آئین کو مانتے ہیں وہ شاہین باغ بناتے ہیں۔ 
عمر خالد نے کہاکہ سردی کا موسم ہے اور یہ بھی ختم ہونے والا ہے لیکن جو بہار آئے گی تو وہ جامعہ سے آئے گی۔ امت شاہ کہتے ہیں کہ سی اے اے واپس نہیں لیں گے اور اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیکن ہم تو کہتے ہیں کہ وہ کئی میٹر پیچھے ہوچکے ہیں۔ جتنی لاٹھی برسانی ہو برسا لوں جب تک سی اے اے واپس نہیں لوگے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ شاہین باغ ایک علاقہ کا نام نہیں بلکہ ایک جذبے کا نام ہے اور جامعہ یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔عمر خالد نے کہاکہ این پی آر این آر سی کا پہلا قدم ہے ۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو ہوم منسٹری کے ویب سائٹ پر دیکھ لو۔ این پی آر والے افسران کو علاقے میں گھسنے نہ دیں اور نہ ہی کوئی کاغذ دکھائیں۔ بی جے پی نے 2019 کے الیکشن میں 27 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔کتنی افسوس کی بات ہے کہ پورا ملک بھکمری اور بے روزگاری اور مندی کا شکار ہے ، کارخانے بند ہورہے ہیں بی جے پی کے پاس 27 ہزاکڑور روپے کہاں سے آیا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS