کلسٹر اور اسکول بس میں ٹکر، 6بچے زخمی

0

نئی دہلی: مغربی دہلی کے نارائنا میں آج صبح ایک کلسٹر بس اور اسکول بس کے درمیان ٹکر ہو گئی۔جس میں 6 بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً 7 بجے نارائنا واقع ساگر رتنا لال  ریڈ لائٹ  کے قریب ایک ڈی ٹی سی کی کلسٹر بس نے راجندر نگر کے سالون پبلک اسکول کی بس کو ٹکر مار دی۔ اسکول بس میں 27 بچے سوار تھے، جن میں سے 6 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے  کلسٹر بس کے ڈرائیور پربھات ملک کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS