دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس نے جاری کی تشہیر کرنے والے لیڈران کی فہرست

0

نئی دہلی: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تشہیری مہم کا جنگی پیمانے پر آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے مد نظر کانگریس نے بروز بدھ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پارٹی صدر سونیا گاندھی،راہل گاندھی،پرینکا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، واڈرا اور پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد پارٹی کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔ ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر پی سی چاکو، پارٹی کی دہلی اکائی کے صدر سبھاش چوپڑا، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گهلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پڈو چیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی  بھی پارٹی کے نمایاں تشہیر کاروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اجے ماکن، جے پی اگروال، میرا کمار، کَپل سبل، راج ببر، ششی تھرر، ہریش راوت، بھوپندر سنگھ ہڈا، شتردھن سنہا، نوجوت سنگھ سدھو، جیوتر آدتیہ سندھیا، سچن پائلٹ، رنديپ سنگھ سورجےوالا ، کیرتی آزاد، ادت راج، ندیم جاوید، رنجیتا رنجن، كلجيت سنگھ ناگرا، راجکمار چوہان، سشمیتا دیو، بی وی سرینواس، نگما مرارجی، نیرج کندن، شرمشٹھا مکھرجی، راگنی نائیک، خوشبو  سندر ، نتن راوت اور سادھنا بھارتی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS