آئی ایم ایف نے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح اندازے کو گھٹایا

0

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہندوستان کے لیے رواں مالی سال کے جی ڈی پی شرح کے اندازہ کو گھٹا کر4.8 فیصد بتایا ہے۔اس کا اثر ہندوستانی شیئر بازار پر دیکھا جا رہا ہے۔ شیئر بازار میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ شروعاتی کاروبار میں سنیکس 220 پوائنٹ تک گرا اور یہ 41 ہزار 400 پوائنٹ کے نیچے آ گیا۔ وہیں نفٹی میں 30 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ رہی اور یہ 12200 پوائنٹ کے نیچے پہنچا۔
عالمی سطح پر توقع ہے کہ 2020 میں جی ڈی پی شرح نمو تیزی سے 3.3 فیصد ہوجائے گی جو 2019 میں 2.9 فیصد تھی۔ اور 2021 میں مزید 3.4 فیصد ہوجائے گی۔ آئی ایم ایف نے عالمی معیشت پر اپنے اندازہ کو 2019 اور 2020 کے لئے ہر ایک میں 0.1 پوائنٹ اور 2021 کے لئے 0.2 فیصد پوائنٹس تک کم کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS