راجکوٹ میں مال گاڑی سے کار کے ٹکرانے سے ایک کی موت

0

راجکوٹ: گجرات میں راجکوٹ ڈویژن کے نیوارا اسٹیشن کے قریب نجی بے پہرہ پھاٹک پر بروز اتوار کو مالگاڈي سے کار کے ٹکرا نے سے ایک شخص کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈویژن کے افسر پردیپ شرما نے میڈیا کو بتایا کہ مانڈل پور ۔ نیارا انرجی لمیٹڈ ریلوے لائن نجی سائٹ پر شام آئل ٹینکر سے لدی مال گاڑی شنٹنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران بے پہرا پھاٹک کراسنگ پر ایک بے قابو کار اچانک مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں کار سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو جام نگر کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دھرم ویر سنگھ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS