نئی دہلی: سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے پوتے اس بار دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی آدرش شاستری آج کانگریس میں شامل ہونگے ۔
شاستری نے دہلی اسمبلی کے2015کے انتخابات میں دوارکا سیٹ سے فتح حاصل کی تھی ۔ پارٹی نے انہیں اس بار ٹکٹ نہیں دیا۔ انکی جگہ پارٹی نے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمان مہابل مشرا کے بیٹے ونے کمار مشرا کوٹکٹ دیاہے۔ مشرا نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دوارکا سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ۔
دہلی کانگریس کی طرف سے کہاگیاہے کہ آدرش شاستری آج پارٹی کے دہلی امور کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پی سی چاکو اور ریاستی شاخ کے صدر سبھاش چوپڑہ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہونگے ۔
شاستری نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے مہابل مشرا کو تقریبا 67ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایاتھا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
آدرش شاستری ہونگے کانگریس میں شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS