نئی دہلی: قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر احتجاجی مظاہرے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ دہلی کے خوریجی میں بھی خواتین کا احتجاج شروع ہوچکا ہے۔ آج یہاں مشہور سماجی کارکن اور سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے الزام لگایا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ظلم کرنے میں گجرات کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 19دسمبر کو سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لکھنؤ سمیت یوپی کے مختلف اضلاع میں جس طرح پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پولیس نے نشانہ بناکر لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور زیادہ تر ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن کا مظاہرہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جس طرح یوپی میں جمہوریت کی آواز کچلی جارہی ہے اور مظاہرہ کرنے کے جمہوری کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے یہ جمہوریت کے نیک شگون نہیں ہے۔ یوپی میں گرفتار لوگوں کا مقدمہ لڑنے اور ضمانت کرانے والی سماجی کارکن اور وکیل اسماء عزت نے کہاکہ مودی امت شاہ کے ملک اور سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری یہاں بیٹھیں ہماری مائیں بہنیں ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گی اور اس وقت یہ خواتین ملک اور سماج کو بانٹنے والوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ اس وقت پورا ملک آپ کی حمایت میں کھڑا ہے اور آپ اپنے حوصلے کو کمزور نہ ہونے دیں۔
یوپی حکومت نے ظلم وستم میں گجرات کا ریکارڈ توڑ دیا: عمیق جامعی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS