نئی دہلی: شهریت قانون كے خلاف دهلی میں احتجاجی مظاهروں كا سلسله جاری هے۔ جس پر دهلی اقلیتی كمیشن نے چیف جسٹس آف انڈیا كو خط لكها هے۔ اس خط میں شهریت قانون كے خلاف هورهے احتجاجی مظاهروں پر پولیس كاروائی كی مخالفت كی گئی هے۔ اقلیتی كمیشن نے كها هے كه پولیس بربریت معاملے میں صاف و شفاف جانچ هونی چاهئے، اور اس معاملے میں جو بهی ملوث هو اس كے خلاف سخت كاروائی كی جائے۔ كمیشن نے عدالت سے مؤدبانه گزارش كی هے كه اب ایسے اقدامات كیے جائیں تاكه ایسے واقعات دوبارا پیش نه آئیں۔ كمیشن نے اپنے خط میں وضاحت كی هے كه قانون كے خلاف پر امن احتجاج كرنا لوگوں كا حق هے۔ اتنا هی نهیں خط میں پولیس كے ذریعه كے گئے ظلم و جبر كے 87 واقعات كا ذكر كیا گیا هے۔ جن میں دهلی، یوپی ، كرناٹ اور آسام سمیت كئی ریاستوں كا ذكر كیا گیا هے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS