دہلی آئی جی آئی ائیرپورٹ سے1کلو 600 گرام ہیروئن کے ساتھ 9 افغانی گرفتار
نئی دہلی: دہلی کے آئی جی آئی ائیر پورٹ پر 9 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بتایا یہ لوگ تقریبا 1 کلو 600 گرام ہیروئن کیپسول نگل کر ہندوستان آئے تھے۔ زونل ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افغان شہری کابل سے ہیروئن اسمگل کرنے کے لئے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ 28 دسمبر کو اس اطلاع کی بنیاد پر کابل سے
ہندوستان دہلی آرہے ان افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS