برطانوی سفیر زیر حراست، ایران میں احتجاج میں ہوئے تھے شامل

    0

    تہران: ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران میں اميركبير یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے باہر یوکرین طیارہ حادثے کے خلاف سینکڑوں طلباء احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، جس میں روب میکایرے بھی شامل ہوئے تھے۔
    برطانیہ کے سفیر روب میکا یرے کو احتجاج کرنے کی وجہ سے ہفتے کی شام کو کچھ گھنٹوں کے لئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔روب میکا یرے کو گرفتار کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا، لیکن اس سلسلے میں سمن بھیج کر ان سے جواب طلب کیا جائے گا۔ 
    طلباء نے یوکرین طیارے حادثے کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال بھی کیا۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر مرحوم قاسم سلیمانی کی گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی۔ روب میکایرے پر مظاہرین کو اکسانے کا الزام ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئے یوکرین طیارے حادثے میں تمام مسافروں اور عملے سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مہلوکین میں زیادہ تر لوگ ایران اور کینیڈا کے تھے۔ یہ حادثہ اسی دن ہوا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 15 سے زیادہ میزائل داغے تھے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS