کولکاتہ:ملک میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہو چکا ہے۔آج وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر پہنچنے والے ہیں۔ان کے پہنچنے سے قبل ہی ان کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا(ایس ایف آئی) نے پی ایم مودی کے کولکاتہ دورے کی مخالفت کی ہے۔ پی ایم مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر باضابطہ مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ پی ایم مودی کولکاتہ نا جائیں۔اس کے علاوہ مختلف تنظیمیں بھی احتجاج کر رہی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ ایئرپورٹ پر بڑے احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ جبکہ انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ افسران کے مطابق ایئرپورٹ سے لیکر شہر تک کے راستے خالی کروا لئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے باہر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
کولکاتہ میں پی ایم مودی کے خلاف احتجاج، ’گو بیک مودی‘ کے لگ رہے ہیں نعرے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS