نو منتخب آرمی چیف کی پریس کانفرنس، فوج کو مستحکم بنانے کی یقین دہانی

0

ہندوستان کے آرمی چیف جنرل مکند نروانے نے آج قومی دارالحکومت دہلی میں میڈیا سے خطاب کیا۔
جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو وہ پی او کے پر بھی کارروائی کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا یہ پارلیمانی قرارداد ہے کہ پورا کشمیر ہندوستان کا ایک حصہ ہے۔ اگر پارلیمنٹ نے کہا کہ پی او کے بھی ہمارا ہونا چاہئے اور ہمیں اس کے لئے احکامات دیں تو ہم اس کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔۔
اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ’ملک کی حفاظت ہماری ترجیح ہے سیکیورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا‘۔
انہوں نے مزید کہا ’سی ڈی ایس کی تشکیل ایک اہم قدم ہے ،تینوں فوج کے مابین ہم آہنگی ضروری ہے، ہم مستقبل کے چیلنجوں اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں گے اور بجٹ کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں گے۔ ہم مقدار پر توجہ دیئے بغیر معیار پر توجہ دیں گے‘۔
’ہندوستانی فوج پہلے کی بہ نسبت آج بہتر ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری اور محکمہ فوجی امور کی تشکیل انضمام کی سمت ایک اہم قدم ہے اور ہم اپنی جانب سے یہ یقینی بنائیں گے کہ یہ کامیاب ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS