سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی آج 47ویں برسی، 11 جنوری1966 کو ہوا تھا انتقال

0

نئی دہلی: ملک کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی آج برسی ہے۔ 'جے جوان جے کسان' کا نعرہ دینے والے لال بہادر شاستری کا انتقال 11 جنوری 1966 کو ہوا تھا ۔ اپنی صاف ستھری شبیہہ اور سادگی کے لئے مشہور ہیں۔ شاستری نے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی موت کے بعد 9 جون 1964 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ وہ تقریبا 18 ماہ تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ 
ان کی قیادت میں ہندوستان نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کو زبردست شکست دی تھی۔انہوں نے تاشکند میں پاکستان کے صدر ایوب خان کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کے بعد 11 جنوری 1966 کی رات وہ پراسرار حالت میں انتقال کر گئے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS