نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے تین پروفیسروں نے یونیورسٹی میں ہونے والے تشدد سے متعلق ڈیٹا سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کو محفوظ رکھے جانے کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر اور اروند کیجریوال کی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ اتوار کے روز کچھ نقاب پوش افراد نے جے این یو پر حملہ کیا اور یونیورسٹی کے تین ہاسٹلوں میں طالبات کو نشانہ بنایا۔ امت پرمیسوران ، اتل سود ، اور شکلا ونایاک ساونت نے اپنی درخواست میں یونٹی اگینسٹ لیفٹ اور فرینڈ آف آر ایس ایس جیسے وہاٹسپ گروپ کے ڈیٹا اور دیگر شواہد کو محفوظ رکھے جانے کے لئے دہلی پولیس کمشنر اور اروند کیجریوال کی حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جے این یو معاملے میں شواہد کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS