نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے دیپکا پادکون کی فلم ریلیز پر پابندی کے حوالے سے آج بروز جمعرات سماعت کی ،جس کے بعد عدالت نے طے شدہ تاریخ 10 جنوری کو ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ سنایا۔ چھپاک فلم تیزاب حملے کی متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہے۔ لکشمی کی وکیل اپرنا بھٹ نے عرضی دائر کرکے کہا تھا کہ انہوں نے لکشمی کی طرف سے کئی برسوں تک مقدمے کی پیروی کی ہے لیکن فلم ساز نے انھیں کوئی کریڈٹ نہیں دیا ہے۔ سول جج پنکج شرما نے عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے فلم ساز، ہدایت کار اور دیگر تمام فریقوں کو حکم دیا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے اپرنا بھٹ کو کریڈٹ دیا جائے حالانکہ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کی ہے ۔
واضح رہے کہ دیپکا پادوکون کی اداکاری میں بنی فلم ریلیز سے قبل ہی سرخیوں میہں آگئی ہے۔ جس کی اہم وجہ دیپیکا کا جے این یو جانا اور بی جے پی کے ذریعہ فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جانا ہے۔ کانگریس بر سراقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں فلم چھپاک کو ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ ایم پی کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے توئٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے فلم کی کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے فلم کی تعریف بھی کی ہے ۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چھپاک:متا ثرہ کی وکیل کو کریڈٹ دینے کا عدالت نے دیا حکم، ایم پی میں فلم ٹیکس فری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS