نئی دہلی:فلم اداکارہ دیپیکا پاڈونکون کے گزشتہ روز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں جانے کے سلسلے میں تنازع کے درمیان وزیر اطلاعات پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا ہے کہ یونیورسٹی احاطے میں جانا ادکارہ کا جمہوری حق ہے ۔
پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی تشدد ہو،اس کی مذمت ہونی چاہئے ۔ ملک میں پختہ جمہوریت ہے جس میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
تعلیمی اداروں میں لوگ پڑھنے جاتے ہیں۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں سمسٹر کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگیا تھا اور کچھ یونین کے لیڈر یہ نہیں ہونا دینا چاہتے تھے ۔ انہوںنے سرور کو لاک کردیا۔ یہ تعلیم کے خلاف ہے ۔
جاو ڈیکر نے کہا کہ باقی تشدد میں کون کون شامل تھا ا سکی پولیس جانچ کررہی ہے ۔ جانچ میں سبھی نقاب پوش بے نقاب ہوجائیں گے ۔ ادکارہ دیپکا پاڈونکون کے یونیورسٹی احاطے میں جانے اور انقلابیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے سلسلے میں تنازع پر سوال پوچھے جانے پر مسٹر جاوڈیکر نے کہا ہے کہ یہ جمہوری ملک ہے اور کوئی اداکار یا کوئی شخص کہیں بھی جاسکتا ہے ۔ اس کا جمہوری حق ہے۔
دیپیکا کا جے این یو جانا ان کا جمہوری حق :پرکاش جاوڈیکر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS