نئی دہلی:حج بیت اللہ سال 2020کی ادائیگی کے لیے آن لائن قرعہ اندای کے سلسلہ کا آغاز آج ریاست دہلی کے درخواست گذار عازمین کی قرعہ اندازی سے عمل میں آیا۔ جس میں حج 2020میں فریضہ حج کی سرفرازی کے لیے دہلی کے کل 2129خوش نصیب درخواست گذار عازمین کے نام منتخب ہوئے جبکہ 3174
درخواست دہندگان کے نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کیے گئے۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے ذریعہ ایک پریس بیانیہ میں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ دہلی میں ریاستی مجلس قانون ساز کے عام انتخاب کے لیے افسر اعلیٰ امور انتخابات، دہلی کی جانب سے گذشتہ 6جنوری2020کو کیے گئے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے قرعہ اندازی کے لیے گذشتہ برسوں کی طرح کسی رسمی اور باضابطہ تقریب کے انعقاد کے بجائے دفتری سطح پر حج کمیٹی کے ممبران عبدالرحمان، محمد ارشاد، سید شاداب حسین رضوی اشرفی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی و دیگراسٹاف ممبران کی موجودگی میں ایک غیر رسمی تقریب کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری آن لائن قرعہ اندازی کی فہرست نکالی گئی اور دفتر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دی گئی۔ اشفاق احمد عارفی نے مزید بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب افراد اور ویٹنگ لسٹ میں شامل لوگوں کو تفصیلی اطلاع ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پربھی دی جارہی ہے۔بعد ازاں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر کور چیک کے تحت اور رجسٹرڈ موبائل پر بینک ریفرینس نمبر اور بطور پیشگی پہلی قسط کی رقم کی ادئیگی کی اطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔واضح ہوکہ 2020کے حج بیت اللہ کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو 5303درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں عمومی زمرہ میں 5004،ستر سال اور اس سے زائد عمر مع ایک ساتھی کے مخصوص زمرہ میں 275اور بغیر محرم خواتین کے مخصوص زمرہ میں 24درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ریاست دہلی کو فراہم کل حج کوٹہ2129میں سے دونوں مخصوص زمروں کے 299افراد کو منہا کرنے کے بعدباقی ماندہ 1830سیٹوں کے لیے 5004افراد کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی اور بقیہ 3174افراد کے نام ویٹنگ لسٹ میں درج کیے گئے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حج بیت اللہ 2020:دہلی میں قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل،2129عازمین منتخب،3174ویٹنگ لسٹ میں شامل، 5303درخواستیں ہوئی تھیں موصول
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS