نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کوراشٹریہ جنتادل کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی اس شکایت پر غور کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ شهاب الدین نے کہاہے کہ راجدھانی کی تہاڑ جیل میں اسے تنہا رکھاگیاہے، اور اسے گھومنے کی بھی آزادی نہیں ہے۔ اسکی شکایت پر عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہاکہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی عرضی پر غورکریں۔ عدالت نے حالانکہ یہ بھی واضح کیاکہ شہاب الدین سے کسی کو خطرہ ہے یاشہاب الدین کوخود خطرہ ہے، یہ طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ اس نے ایک ایسی ہی عرضی گزشته سال دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔ اس نے کہاتھا کہ وہ تہاڑ جیل میں اپنے ساتھ کیے جارہے سلوک سے خوش نہیں ہے ۔شہاب الدین کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہاب الدین نے اپنی سکیورٹی کے تعلق سے بھی سوال اٹھائے تھے۔
شهاب الدین كی شكایت پر سپریم كورٹ نے مركز كو دی هدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS