لكهنؤ: اترپردیش كی راجدهانی لكهنؤ میں ایك افسوسناك معامله سامنے آیا هے۔ كرشن نگر علاقے میں 32 ساله وكیل ششر تریپاٹهی كا كل دیر رات پیٹ پیٹ كر قتل كردیا گیا هے۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم كو بهی گرفتار كیا هے۔ واضح رهے كه وكیل پر حمله كرنے والوں میں پانچ افراد شامل تهے۔ پولیس نے نعش كو پوسٹ مارٹم كے لیے بهی بهیج دیا ۔ خبر كے مطابق وكیل تریپاٹهی كا قتل راڈ، پتهر اور لاٹهی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ كر كیا گیا هے۔ پولیس كا كهنا هے كه ایك ملزم وكیل كو گرفتار كیا گیا هے اور دیگر فرار هیں۔ قتل كی وجه جائیداد كی خرید و فروخت بتائی جارهی هے۔ وكیل كے قتل پر وكلاء نے لكهنؤ میں احتجاج كیا هے۔ وكلاء مقتول وكیل كی لاش كو لیكر ڈسٹریكٹ مجسٹریٹ كی عدالت میں لیكر پهنچ گئے اور ملزمین كی فوری طور پر گرفتاری كا مطالبه كیا هے۔ كافی سمجهانے كے بعد وكلا نے اپنا احتجاج ختم كیا۔ خبر كے مطابق ضلع انتظامیه نے مقتول وكیل كے اهل خانه كو دو لاكه روپے معاوضه دیا هے۔ اور لكهنؤ بار ایسوسی ایشن اور سینٹرل بار ایسوسی ایشن سے 50 هزار روپے بطور امداد دیے گئے هیں۔ اس معاملے میں لاپروائی كی وجه سے ایك پولیس اهلكار كو بهی برخاست كیا گیا هے۔ اور ملزمین كی گرفتاری كے لیے چهاپے ماری كا سلسله جاری هے۔ اس معاملے میں كانگریس كی جنرل سكریٹری پرینكا گاندهی نے یوپی حكومت سے سوال كیا هے كه كیا یوپی جرائم پیشه افراد كے هاتهوں میں هے۔ انهوں نے كهاكه بی جے پی ریاست كے نظم ونسق میں پورے طور پر ناكام هے۔
لكهنؤ میں وكیل كا قتل، وكلاء لاش لیكر عدالت پهنچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS