نیپالی وزیراعظم اولی کا استعفیٰ

0

کھٹمنڈو، (یواین آئی) : نیپال میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم کے پی شرما اولی نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نیپالی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر نے ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پیر کو کئی مقامات پر مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہرین کئی مقامات پر پرتشدد ہو گئے اور انہوں نے آتش زنی، توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا۔ گزشتہ روز پولیس کی کارروائی میں 20 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رمیش لیکھک نے پیر کو فائرنگ کے واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ تین اور وزراء نے آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر اولی نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ شام کو آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے گی۔

مسٹر اولی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین آج سڑکوں پر نکل آئے۔ اس کے بعد مسٹر اولی نے استعفیٰ دے دیا۔
احتجاج آج بھی جاری رہا اور بڑی تعداد میں لوگ پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے اور آتش زنی کی۔ مظاہرین نے صدر اور وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا اور آتشزدگی کا ارتکاب کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS