ممتا بنرجی کے خلاف عرضی داخل

    0

    نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم چلانے کی وجہ سے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو  ہٹائے  جانے کیلئے سپریم کورٹ میں پیر کو ایک عرضی دائر کی گئی۔’وراكي‘ کی جانب سے دائر  عرضی  میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ممتا بنرجی کو ہٹانے کے لئے ریاست کے گورنر کو ہدایت دی جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین کے شیڈول تین کے تحت حلف میں کہا گیا  ہے کہ وزیر اعلی  ہندوستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کوئی  بیان نہیں دے سکتا۔ سی اےاے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے والی بنرجی وزیر اعلی کے عہدہ  پر کیسے بنی رہ سکتی ہیں؟ حلف کی خلاف ورزی کے بعد وہ اب عہدہ سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ پٹیشن میں ممتا بنرجی کے 19 دسمبر 2019 کے بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سی اےاے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم ہونا چاہئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS