اسرائیل نے امداد سے بھرے 22 ہزار ٹرکوں کو روک رکھا ہے: غزہ میڈیا آفس

0

غزہ، (یو این آئی): غزہ میں موجود حکومتی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے، غزہ میڈیا آفس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بھوک، محاصرے اور افراتفری کی ایک منظم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 22 ہزار سے زائد امدادی ٹرک اس وقت غزہ کی پٹی کے داخلی راستوں پر کھڑے ہیں، جن میں سے زیادہ تر اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر اداروں کے ہیں۔
اسرائیلی قابض فورسز جان بوجھ کر ان ٹرکوں کو پٹی میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں جو کہ بھوک، محاصرے اور افراتفری کے انجینئر شدہ منصوبے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔
میڈیا آفس نے صورتحال کو ’جنگی جرم‘ قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کہا ہے، جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے باشندوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جرم میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

غزہ میڈیا آفس نے مزید کہا کہ ہم اسرائیلی قابض قوت کو اور ان ریاستوں کو جو خاموشی یا شراکت داری کے ذریعے اس میں ملوث ہیں، اس بگڑتی ہوئی انسانی المیے کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، تمام رُکے ہوئے امدادی ٹرکوں کے فوری اور غیر مشروط داخلے، سرحدی راستوں کو مکمل طور پر کھولنے اور غزہ کے عام شہریوں تک امداد کی محفوظ ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS