نئی دہلی، (یو این آئی) : سپریم کورٹ نے رقم برآمد ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے جسٹس یشونت ورما کی رٹ درخواست کی سماعت کے بعد بدھ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس دیپانکر دتہ اور اے جی مسیح کی بنچ نے ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے جسٹس ورما کو ہٹانے سے متعلق پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی اشارہ دیا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرنے سے گریز کر سکتی ہے۔
بینچ نے سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کے داخلی کمیٹی کے ان کے خلاف منفی نتائج نکالنے جانے کے بعد دیر سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ورما کا یہ طرز عمل اعتماد نہیں پیدکرتا۔
ان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل پر، بنچ نے کہا، ” آپ (جسٹس ورما) جو مسائل اٹھا رہے ہیں وہ اہم ہیں لیکن یہ پہلے بھی اٹھائے جا سکتے تھے۔ اس لیے ایسا لگتا ہے کہ آپ کا طرز عمل اعتماد نہیں پیدا کرتا۔ آپ نہیں چاہتے کہ یہاں کچھ بھی ظاہر ہو۔ پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔ ہم یہ کیوں فیصلہ کریں کہ یہ آپ کا پیسہ (دہلی کی رہائش گاہ سے برآمد نقد رقم) ہے یا نہیں۔