حماس کی تمام یرغمالی رہا کرنے کی پیشکش کی، اسرائیل مذاکرات سے ہٹا تو طویل جنگ کیلیے تیار ہیں

0

غزہ، 19 جولائی (یو این آئی) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی پر مبنی جنگ بندی کی پیشکش کئی بار اسرائیل نے مسترد کی اگر اب بھی وہ مذاکرات سے پیچھا ہٹا تو ہم طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

6 مارچ کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں ترجمان نے کہا کہ فلسطینی گروپ نے بار بار ایک جامع جنگ بندی معاہدے کو انجام دینے کے لیے تمام اسیروں کو ایک ساتھ رہا کرنے کی پیشکش کی لیکن اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ گروپ مستقبل میں عبوری جنگ بندی پر راضی نہیں ہوگا اگر جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب قطر میں بالواسطہ بات چیت دوبارہ شروع ہوئی ہے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث جامع جنگ بندی ممکن نہ ہوسکی آئندہ جزوی معاہدے یا 10قیدیوں کی ڈیل کی پیشکش نہیں ہو گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS