غزہ،(یو این آئی): شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز بتایا کہ شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 2 فوجی شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے، جب کہ اسی واقعے میں 3 دیگر فوجی بھی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے۔
فوج کے مطابق زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پیر کی رات تقریباً 10 بجے کے بعد بیت حانون میں زمینی کارروائیوں کے دوران صہیونی اہلکار پیدل گشت کے دوران سڑک کے کنارے نصب ایک بم کا نشانہ بنے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق زخمی اہلکاروں کو نکالنے کی کوشش کے دوران فورسز پر علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی، زخمی ہونے والے 14 اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا اسے فوجی کارروائی سے قبل فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
❗️Five IDF soldiers KILLED in Gaza ambush, 10 injured – Al Jazeera
I24 footage shows Israeli jets and choppers circling over northern Gaza
Reports of heavy gunfire at scene of ambush pic.twitter.com/FJRg7qpibK
— RT (@RT_com) July 7, 2025