حکومت نے پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی

0

نئی دہلی، (یو این آئی): حکومت نے ہندوستان، ہندوستانی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے بارے میں اشتعال انگیز، جھوٹا، گمراہ کن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے سنسنی خیز مواد نشر کرنے والے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ یہ پابندی مرکزی وزارت داخلہ کی سفارش پر فوری اثر سے لگائی گئی ہے۔ جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ڈان نیوز، سماء ٹی وی، اے آر آئی نیوز اور جیو نیوز شامل ہیں۔ یہ چینل پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گمراہ کن اور سنسنی خیز مواد نشر کر رہے ہیں۔
حکومت نے ارشاد بھٹی، بی او ایل نیوز، رفتار، دی پاکستان ریفرنس، سما اسپورٹس، جی این این، عزیر کرکٹ، عمر چیمہ ایکسکلوسیو، اسما سراجی اور منیب جیسے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS