نئی دہلی: کانگریس کی لکھنؤ میں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پرینکا گاندھی کے سیکوریٹی انتظامات میں لاپروائی سامنے آئی ہے۔ پرینکا گاندھی جس وقت پارٹی کے لیڈران کے ساتھ بیٹھی تھیں، اسی دوران ایک شخص ان کے پاس پہنچ گیا اور ان سے بات کرنے لگا۔ لیکن سیکوریٹی اہلکار کچھ نہیں کرسکے۔ اس وقت پرینکا گاندھی کے ساتھ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں قبل گاندھی خاندان سے ایس پی جی سیکوریٹی ہٹا کر زیڈ پلس سیکوریٹی دی گئی ہے۔ اس کے بعد یہ دوسرا معاملہ ہے، جب پرینکا گاندھی کی سیکوریٹی میں لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سی آر پی ایف کی تعیناتی کے باوجود ایک شخص کار لیکر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے گھر میں داخل ہو گیا تھا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
- Uttar Pradesh
پرینکا گاندھی کی حفاظتی انتظامات میں لاپروائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS