جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکزی خطے کا درجہ ملنے کے بعد پہلی بار کارگل میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں 145 دنوں پہلے انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ کارگل کے علاوہ لداخ اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروسیز بحال نہیں کی گئیں۔ دفعہ 370 کے خاتمے کے چار ماہ بعد ، جموں و کشمیر کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا ، اب موبائل انٹرنیٹ کنکشن کو بحال کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS