جاپان کے حکمران اتحاد نے 2009 کے بعد پہلی بار اکثریت کھو دی

0

ٹوکیو، (ایجنسیاں): جاپان میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اس کے اتحادی کومیتو کاحکمراں اتحاد اکثریت کی حد سے پیچھے رہ گیا جس میں معیشت میں سیاسی بے یقینی پیدا ہوئی ہے جو پہلے ہی بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

ایل ڈی پی اور کومیتو نے پارلیمنٹ کے طاقتور ایوان میں 465 نشستوں میں سے کل 215 نشستیں حاصل کیں، جواکثریت کے لیے درکار 233 نشستوں سے کم ہے۔

اکیلے ایل ڈی پی نے 191 نشستیں حاصل کیں، جو کہ الیکشن سے قبل حاصل کی گئی 247 نشستوں سے بہت کم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS