بہرائچ تشدد کے ملزم عدالت میں پیش، سبھی کو جیل بھیج دیا گیا

0

بہرائچ، (یو این آئی) اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے مہاراج گنج میں 13 اکتوبر کو ہوئے فسادات کے تمام ملزمین جمعہ کی صبح چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی رہائش گاہ پر پیش ہوئے۔ ملزمان کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہردی تھانہ علاقے کے گاؤں مہاراج گنج میں اتوار کو ہونے والے ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں پانچ ملزمین محمد طالب عرف ببلو، محمد سرفراز عرف رنکو، عبدالحمید، اس کے بیٹے فہیم اور محمد افضل کو جمعرات کو نانپارہ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی پیشی اس سے قبل سول کورٹ میں ہونی تھی جس کے لیے عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

تاہم، سول کورٹ میں بھیڑ اور سیکورٹی وجوہات کو دیکھتے ہوئے، ضلع انتظامیہ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سی جے ایم سے بات کی اور تمام ملزمان کو سی جے ایم کی رہائش گاہ پر پیش کیا۔ سی جے ایم پرتیبھا چودھری کی عدالت میں پیشی شہر کے پانی ٹانکی میں واقع جج کالونی میں ہوئی، یہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پورے علاقے میں سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS