ملک کے موجودہ حالات پر فکر مند ہوں: سیف علی خان

0

پردۂ سمیں سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اظہار رائے کیا ہے اور کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ لیکن خان حضرات کی جانب سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔
اداکار سیف علی خان نے ملک کے موجودہ حالات پر ایک شہری ہونے کی حیثیت سےفکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 
 'کئی چیزیں ہیں، جس سے ہم فکرمند ہیں، دیکھتا ہوں کہ یہ سب کہا جاکرختم ہوگا'۔
جاوید جعفری،پوجا بھٹ، فرحان اختر، پرنیتی چوپڑا، رچا چڈھا، محمد ذیشان ایوب، انوراگ کشیپ، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، رتک روشن اورسورا بھاسکرجیسی کئی بالی ووڈ شخصیات نے شہریت ترمیمی قانون کولے کراپنی ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ فلمی دنیا کے مشہورفنکاروں کی خاموشی کولے کرسوشل میڈیا پرسوال اٹھ رہے ہین، لیکن 'سیکریڈ گیمس' کے اسٹارنے کہا کہ ہرکسی کے پاس اپنے اظہارخیال کرنے یا نہ کرنے کا اختیارہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی- بھاشا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا 'پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا حق ہے اورنہ کرنا بھی ہرشخص کا اختیارہے'۔ سیف علی خان نے کہا کہ وہ حالات کوبہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور اچھی طرح سے سمجھنے کے بعد ہی اپنی رائے بنائیں گے۔ اداکارنے کہا 'پریس میں کافی کچھ لکھا گیا ہے، کئی چیزیں ہیں، جس نے ہمیں فکرمند ہونے کی وجہ دی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ کئی معنوں میں ہندوستان کو خود کو متعارف کرنا ہوگا۔
سیف علی خان کے بعد مداحوں کی نظریں شارخ خان، عامر خان اور سلمان خان پر بھی ٹکی ہوئی ہیں، کہ آخر کار انہوں نے ملک کے حالات پر خاموشی کیوں کر اختیار کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS