عشق جلے توجلے ایک پاکیزہ محبت کی داستان

امریتا پریتم, ساحرلدھیانوی, امروز کی مثلث نما محبت کی عکاسی, محبت کے جذبہ وایثار سے سرشار اس ڈراموں کوفنکارانہ صلاحیتوں کو رضیہ خانم نے جلا بخشی

0

محمدجاویدشیخ

ممبئی: عشق جلے توجلے ایک ایسی داستان عشق ہے جو جذبہ ایثار قربانی اورپاکیزہ محبت سے سرشار ہے یہ داستان امریتا پریتم, امروز اور شاعر ساحر لدھیانوی کی ہے امریتا پریتم ایک ایسی شاعرہ ہے جو ساحرلدھیانوی سے پے پناہ محبت کر تی ہے امریتا پریتم کا کردار خوبصورت اداکارہ رضیہ خانم نے ادا کیا رضیہ خانم نے اس کردار کو جلا بخشی اور خود کو امریتا پریتم کے اداکاری میں جذب کر دیا ایک ایسی محبت جومثلث نما تھی جس میں امریتا پریتم رضیہ خانم ساحر لدھیانوی پر فریفتہ ہے امروز یکتار تشریت, تجاس پارے اور ضمیر کا کردار ہاشم سید نے ادا کیا ان تمام کرداروں نے عشق جلے تو جلے ڈرامہ کو چار چاند لگا دیا۔

فن پاروں پر مشتمل یہ مثلث نما عشق کی داستان اتنی پرکشش ہے کہ ہر کسی کو اپنے جانب مائل کرتی ہے اس کہانی کا محور امریتا پریتم ہے جبکہ امروز اس کی محبت میں سب کچھ نچھار کر کے محبت کے جذبہ سے سرشار ہے جو عشق میں پانے کی امید نہیں کرتا بلکہ ایک ایساپاکیزہ عشق جو ایک ساتھ میں زندگی بسر کر تے ہیں لیکن ایکدوسرے سے کوئی امید وفا نہیں کرتے۔

امریتا پریتم کا رضیہ خان نے جو کردار ادا کیا ہے اس میں انہوں نے اپنے مخصوص انداز گفتگو کے ساتھ ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر بکھیر دئیے ہیں اور اس کردار کی مکمل عکاسی کی ہے رضیہ خانم نے امریتا کے کردار کے ساتھ انصاف کیا رضیہ نے انصاف کیا رضیہ ایک ڈرامہ نگار, رائٹر ہیں اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حواصل کی ہے اب ممبئی میں بالی ووڈ میں فعال ہے اس کے علاوہ کئی ڈراموں میں بھی ادکااری کی ہے اور اس کی ہدایتکاری بھی کی ہے جلد ہی ان کا ڈرامہ پنچ تنتر ویدا کنوا بھی کھیلا جائے گا۔ عشق جلے توجلے ڈرامہ ممبئی کے شکونتلم اسٹوڈیو میں کھیلا گیا اس ڈرامہ نے شائقین کو امریتا پریتم اور امروز کی محبت کی داستان میں سحر زدہ کر دیا فنکارانہ صلاحیتوں سے پر یہ ڈرامہ اس لئے بھی خاصہ تھا کیونکہ اس میں پریتم کی جو اداکاری رضیہ خانم نے ادا کی وہ بالکل منفرد اور قابل ستائش تھی یہ ڈرامہ حقیقی عشق کی داستان کو سامعین کے روبرو پیش کرتا ہے جیسے ہی ڈرامہ کا اختتام ہوا سامعین وناظرین نے تالیوں کی گڑ گڑاہٹ سے فنکاروں کا استقبال کیا۔ اس ڈرامہ کی ہدایتکاری مجیب خان نے کی ہے۔ محبت کی داستانوں کو زندہ و جاوید رکھنے کیلئے اس قسم کے ڈرامہ معاشرے کی عکاسی کر تے ہیں اور اس جذبہ محبت کوپیش کرتا ہے جو بلا کسی لالچ اور مطلب کے ہوتی ہے اور عشق و معشوقہ کو دنیا کی کوئی خبر نہیں ہوتی وہ دنیا و ما فیہائے سے دور ہوتے ہیں اسی انداز میں اس ڈرامہ میں فلمایا گیا تھا جو کامیاب رہا اور ہر کسی نے اسے دادو تحسین سے نوازا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS