نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون پر دہلی میںمستقل احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ دارالحکومت کے دریا گنج علاقے میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی ایک کار کو نذر آتش کیا۔ صبح سے ہی وہاں پر لوگ جمع ہوئے تھے ،جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ پولیس نے 40 افراد کو حراست میںلیاتھا ، اس میں 8 نابالغ بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف ہفتہ کی صبح بھی بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکر آزاد کو پولیس نے ایک بار پھر حر است میں لے لیا ہے ۔
جمعہ کے روز چندر شیکر آزاد بھی اپنی بھیم آرمی کے ساتھ جامع مسجد پہنچے ہوئے تھے ۔ جہا ںپہلے سے ہی دفعہ144 لگی ہوئی تھی ۔کئی مسلم تنظیمیں وہاں موجود تھیں۔ یہ تنظیمیں جامع مسجد سے لے کر جنتر منتر تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہیں تھےں۔ دہلی پولیس نے مارچ کی اجازت نہیں دی۔مظاہرین کی تعداد میںاضافے کے مد نظر پولیس اہلکاروں نے چندر شیکھر کو حراست میں لے لیا تھا ۔کچھ دیر بعد آزاد پولیس حراست سے غائب ہو گئے تھے ۔
دوسری جانب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے میں تمل ناڈو کے ایم جی آرچنئی ریلوے اسٹیشن کے قریب مظاہرین نے پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیری کیٹس توڑ دئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS