نئی دہلی: جشن ریختہ اب مستقل سرخیوں میں رہنے لگا ہے۔ کبھی اردو کی جگہ ہندوستانی کے استعمال پر تو کبھی اردو رسم الخط کو غائب کرنے پر۔ ملک میں چہار جانب شہریت قانون پر احتجاج ہو رہا تھا اور ایسے ماحول میں بھی جشن ریختہ کا انعقاد کیا گیا، جس پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔
فلم اداکارہ دویا دتا نے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے بیان کا ٹویٹ کے ذریعہ جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ مارکنڈے کاٹجو نے اپنے بیان میں جشن ریختہ کو ثقافتی پروگرام نہیں بلکہ فیشن شو قرار دیا تھا۔ جسٹس کاٹجو کے بیان پر دویا دتا نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ بغیر ثبوتوں اور گواہوں کے آپ کا یہ فیصلہ افسوسناک ہے۔ امید کرتی ہوں کہ یہ ٹویئٹر تک ہی محدود رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS