بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے 25 کروڑ روپئے کی پیش کی گئی: عام آدمی پارٹی

0

نئی دہلی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایم ایل اے کو 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

دہلی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے رتوراج نے آج کہا کہ اب بی جے پی نے دہلی میں اپنی گھٹیاسیاست شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف صدر راج لگانے کی بات ہی سنائی دے رہی تھی لیکن اتوار کےروز جب وہ ایک شادی میں گئے تو وہاں کچھ لوگ تھے جو گزشتہ تین، چار روز سے فون پر مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ وہاں موجود تین چار لوگ انہیں ایک طرف لے گئے اور کہا کہ ہم آپ کو بار بار فون پر منانے اور بتانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اگر آپ رضامندنہیں ہیں تو آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ دہلی میں صدر راج نافذ ہونے جا رہا ہے۔ آپ رضامند ہوجاؤ اور اپنے ساتھ 10 ایم ایل اے کو توڑ کر لے آؤ۔ سب کو 25-25 کروڑ روپے دیں گے اور آپ کو وزارتی عہدہ دیں گے۔

رتوراج نے بتایا کہ رات کو ان کے ساتھ بات چیت کے بعد آج صبح انہیں ایک انٹرنیٹ کال موصول ہوئی جس میں انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے رات کو ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں کسی کو بتایا تو یہ ان کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔ مسٹررتوراج اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اس دوران جذباتی بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمارے لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا اور اب ہم لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم مر جائیں گے، کٹ جائیں گے لیکن ہم اپنے لیڈر اروند کرجیوال کو کبھی دھوکہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو ملک کے سب سے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ سرت ریڈی اور مگنتا ریڈی سمیت چار افراد کی فرضی گواہی کی بنیاد پر گرفتاری ہوئی ۔ اگر گواہی پر ہی گرفتاری ہونی ہے تو وزیراعظم جس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے، اس وقت سامنے آئی سہارا اور بڈلا کی ڈائری میں واضح طور پر لکھا تھا کہ اس وقت کے وزیراعلیٰ کو کتنی رقم دی گئی،اس لحاظ سے ابھی تک ان کو جیل میں ہونا چاہئے تھا۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے کہا کہ دہلی اسمبلی کے فلور پر ہوئے اس زبردست انکشافات نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے آئین کو اگرخطرہ ہے تو وہ صرف بی جے پی سے ہے۔
مسٹر پانڈے نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے بعد بی جے پی نے اپنا اصلی جمہوریت مخالف چہرہ ظاہر کرکے دہلی کے ایم ایل ایز کو توڑنے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تہاڑ جیل بھیج دیا گیا

انہوں نے کہا، ”تمام تر ترغیبات دینے کے بعد، بی جے پی بھول گئی کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے بھگت سنگھ کے شاگرد ہیں۔ ہم اروند کیجریوال کے سچے سپاہی ہیں۔ ہمنے دہلی کے لوگوں کی خدمت کے لیے جو عہد لیا تھا اس پر مرتے دم تک عمل کرتے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS