سماج وادی لیڈر دھرمیندر یادو نے مختار انصاری کی قبر پر پھول چڑھائے،دیکھیں ویڈیو

0

غازی پور: اترپردیش کے مئو سے پانچ بار رکن اسمبلی رہے مختار انصاری کی موت کے بعد سے غازی پور میں ان کی رہائش گاہ پر سوگواروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی رات سے بڑے لیڈروں کی آمد کی خبر کے ساتھ ہی حامیوں کی بھیڑ بڑھنے لگی۔ اس کے پیش نظر نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پیر کو سماج وادی پارٹی کے سابق ایم پی دھرمیندر یادو اور قومی جنرل سکریٹری بلرام یادو بھی محمد آباد میں مختار کی رہائش گاہ پہنچے اور قبر پر پھول چڑھایا۔

سماج وادی پارٹی کے سابق ایم پی دھرمیندر یادو اور قومی جنرل سکریٹری بلرام یادو پیر کو سیدھے کالی باغ، محمد آباد کے قبرستان پہنچے۔ یہاں مختار انصاری کی قبر پر پھول چڑھایا۔ اس کے بعد وہ مختار انصاری کے پھاٹک پہنچے۔ یہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ مختار کے بڑے بھائی سے ملنے کے لیے مسجد روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسدالدین اویسی دیر رات محمد آباد پہنچ کر مختار انصاری کے بیٹے کو گلے لگایا

اس دوران مختار انصاری کے پھاٹک کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرمیندر یادو کے ساتھ ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری بلرام یادو اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS