ڈرا ہوا تاناشاہ ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے وزیراعظم مودی پر ایک طنز کسا اور انہیں ایک تانا شاہ (ڈکٹیٹر) سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا ہوا تاناشاہ، ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔ میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کرنا، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے ہفتہ وصولی، اہم اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ منجمد کرنا بھی ’شیطانی شکتی‘ کے لئے کم تھا، تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی عام سی بات ہو گئی ہے، ’انڈیا‘ اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کےپہلو کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا

وزیراعلیٰ مسٹر کیجریوال کو ای ڈی حکام کی طرف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس دوران دہلی کی وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال دہلی کے وزیراعلیٰ رہیں گے اور جیل سے حکومت چلائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS